اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چائنہ کی کین سینو ویکسین کی پاکستان میں تیاری کے آلات اور افرادی قوت کو تربیت دی جا رہی ہے، کین سینو ویکسین کی آرڈر کی گئی کھیپ کے بعد اس کی تیاری پاکستان میں ہی کی جائے گی۔
منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چین سے کورونا کی کین سینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہو رہی ہے، کین سینو ویکسین وہ ویکسین ہے جس میں پاکستان نے فیز3ٹرائلز میں حصہ لیا تھا اور یہ پہلی بار تھاکہ پاکستان نے کسی ویکسین کےلئے ٹرائل میں حصہ لیا۔
اسد عمر نے کہا کہ پہلے سے آرڈر ویکسین کی وصولی کے بعد پاکستان میں ہی ویکسین بنائی جائے گی، جس کےلئے خصوصی آلات کی خریداری اور افرادی قوت کی تربیت کی جا رہی ہے