اوٹاوا( رپورٹنگ آن لائن)جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزراتِ عظمی چھوڑنے کے بعد گھر کا کچن سنبھال لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مقامی اسٹور سے کچن میں استعمال ہونے والی اشیا خریدیں اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی۔جسٹن ٹروڈو مقامی اسٹور سے شاپنگ سے لطف اندوز ہوئے اور سوشل میڈیا پر اِس کا اظہار بھی کیا، صارفین نے تصویر کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔
یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی 16 سالہ صاحبزادی ایلا گریس نے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر شپ الیکشن کے موقع پر اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ میں آپ کے وزیرِاعظم اور آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹروڈو میرے لیے صرف میرے ڈیڈ ہیں، میں اپنے ڈیڈ کو واپس لے رہی ہوں۔