کینسر 32

کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے تیزی سے پھیلا کی ایک اہم وجہ دریافت

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور کینسر کی متعدد اقسام بہت تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اب اس کی ایک اہم وجہ دریافت کی گئی ہے۔فرانس میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ غذائی اشیا کو محفوظ رکھنے کے لیے عام استعمال ہونے والے کیمیائی مادے یا فوڈ پریزرویٹوز (Preservatives) کینسر کی متعدد اقسام اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کا آغاز 2009 میں ہوا اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کی غذائی اور طرز زندگی کی عادات پر مبنی رپورٹس کا موازنہ ان کے طبی ریکارڈ سے کیا گیا۔یہ بنیادی طور پر 2 تحقیقی رپورٹس تھیں جن کے نتائج کو الگ الگ جاری کیا گیا۔ایک تحقیق کے نتائج جرنل بی ایم جے میں شائع ہوئے جس میں ایک لاکھ 5 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔2009 میں یہ سب سے افراد کینسر سے محفوظ تھے اور ان کی صحت کا جائزہ 14 سال تک لیا گیا۔محققین نے پریزرویٹوز سے بھرپور غذاں کا استعمال کرنے والے افراد کے ڈیٹا کا موازنہ کم پریزرویٹوز والی غذائیں کھانے والوں سے کیا۔

تحقیق میں مجموعی طور پر 58 پریزرویٹوز سے صحت پر مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔محققین نے دریافت کیا کہ 17 پریزرویٹوز اور کینسر کے درمیان کوئی تعلق نہیں مگر 6 پریزرویٹوز کا اس موذی مرض سے تعلق ہے، حالانکہ انہیں محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ان پریزرویٹوز میں سوڈیم نائٹریٹ، پوٹاشیم نائٹریٹ، sorbates اور potassium metabisulfite بھی شامل ہیں۔سوڈیم نائٹریٹ ایسا کیمیائی نمک ہے جسے پراسیس گوشت میں عام استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے مثانے کے کینسر کا خطرہ 32 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اسی طرح پوٹاشیم نائٹریٹ سے بریسٹ کینسر کا خطرہ 22 فیصد جبکہ کینسر کی تمام اقسام کا خطرہ 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔Sorbates سے بریسٹ کینسر کا خطرہ 26 فیصد جبکہ کینسر کی دیگر تمام اقسام کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس نمک کو پنیر، بیکری کی اشیا اور خمیر سمیت متعدد غذائی اشیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔دوسری تحقیق جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی جس میں ایک لاکھ 9 ہزار افراد میں پریزرویٹوز اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے آغاز میں یہ سب افراد ذیابیطس کے شکار نہیں تھے اور مجموعی طور پر 17 پریزرویٹوز سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا

۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 17 میں سے 12 پریزرویٹوز سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ لگ بھگ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ان میں 5 پریزرویٹوز وہ تھے جن سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے یعنی سوڈیم نائٹریٹ، sorbate، potassium metabisulfite اور دیگر۔محققین کے مطابق یہ اولین تحقیقی رپورٹس ہیں جن میں پریزرویٹوز کا کینسر اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی ان نتائج کی تصدیق کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ پریزرویٹوز سے لوگوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تازہ، سالم اور کم از کم پراسیس غذاں کے استعمال کو ترجیح دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں