221

کیمپ جیل لاہور کا سپرنٹنڈنٹ تبدیل، آئی جی آفس تعینات،متعدد افسران کے تبادلے

جعفر بن یار

پنجاب حکومت نے صوبے کی اہم جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں،،،، رپورٹنگ کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نور حسن کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ،
سپرنٹنڈنٹ نور حسن

نور حسن کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،،،،سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر کا تبادلہ لاہور کی کیمپ جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ کیا گیا ہے،،،
،سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

اعجاز اصغر گریڈ اٹھارہ کے سئینر افسر ہیں اور ان کا شمار محکمہ کے محنتی افسران میں ہوتا ہے،،،،اسی طرح سنٹرل جیل میانوالی کے سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیر کا تبادلہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ جیل کیا گیا ہے،،،
،سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل جیل راول پنڈی کے سپرنٹنڈنٹ ارشد علی وڑائچ کا تبادلہ سنٹرل جیل میانوالی میں بطور سپرنٹنڈنٹ جیل کر دیا گیا ہے،،،
سپرنٹنڈنٹ

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کا تبادلہ سنٹرل جیل راول پنڈی میں بطور سپرنٹنڈنٹ جیل کر دیا گیا ہے،،،
سپرنٹنڈنٹ

اسد جاوید وڑائچ کا شمار محکمہ کے قابل اور محنتی افسران میں ہوتا اور وہ مختلف جیلوں میں احسن طریقے سے فراءض سر انجام دے چکے ہیں

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں