کیلی فورنیا(رپورٹنگ آن لائن )امریکی ریاست کیلی فورنیا میں گرمی کی لہر اور خشک ہواں نے جنگلات کی آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا کے فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کے جنگلات میں اگست کے وسط میں لگنے والی آگ سے اب تک 37 لاکھ ایکڑ سے زیادہ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 25 مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 17 ہزار فائر فائٹرر مصروف ہیں جبکہ ہوائی جہازوں سے مدد بھی لی جارہی ہے ۔ آگ سے ریاست اوریگن کی سرحد سے لے کر سان فرانسسکو تک کے علاقے شدید متاثر ہو چکے ہیں اور جنوبی کیلی فورنیا اس کی لپیٹ میںہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے ریڈ فلیگ وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خدشہ کے باعث گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں