لاس اینجلس (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے جنگلات میں لگی آگ سے نمٹنے کے
لیے وسائل متحرک کرنے کے لیے ریاستی سطح پر ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر نے گزشتہ روز آن لائن پریس
کانفرنس کے دوران ریاستی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا میں اس وقت درجہ حرارت میں حد درجہ اضافے
اور خشک موسمی صورتحال کے باعث 8 مقامات پر جنگلاتی آگ سے دسیوں ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے اور جہاں دیگر مغربی ریاستوں
کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہیں کیلیفورنیا کو مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات
درپیش ہو رہی ہیں کیونکہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث کیلیفورنیا کے جنگلات میں حالیہ آگ کی صورتحال بدترین ہے.
یہی وجہ ہے کہ ہم شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح پر ایمرجنسی نافذ
کرنے کے اقدام میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کی فوج کو متحرک کیا گیا ہے جو جاری مختلف ایمرجنسیز کے ساتھ مقامی ایجنسیوں کی مدد کرے
گی۔ واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں مختلف مقامات پر لگنے والی سے ہزاروں ایکٹر رقبہ متاثر ہو چکا ہے جس میں کیلیفورنیا نواڈا سرحد پر
لایلٹن آگ سے 44,147 ایکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے اور اس آگ پر منگل تک صرف 30 فیصد قابو پایا گیا جبکہ لاس اینجلس کاؤنٹی میں
پہاڑووں اور صحرا میں 6 روز سے لگی آگ لیک فائر سے 19,000 سے زیادہ رقبہ متاثر ہو چکا ہے جس پر 38 فیصد قابو پایا گیا ہے۔