کیفی خلیل کی مختلف امریکی ریاستوں میں پرفارمنس

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکہ میں لائیو کنسرٹس کے دوران اپنے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

سحر انگیز دھنوں، منفرد انداز اور روح پرور آواز سے دنیا کو مسحور کرنے والے معروف پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لائیو کنسرٹس کرکے اپنے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔امریکہ میں ہیوسٹن، سان فرانسسکو اور ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں کیفی خلیل کے کنسرٹس کا انعقاد کیا گیا .

جہاں انہوں نے اپنے ہٹ کہانی سنو سمیت دیگر گانوں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔کراچی کے علاقے لیاری کی کچی آبادی سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل کی عاجزی اور ان کا خلوص پورے امریکہ میں ان کے کنسرٹس میں گونجتا رہا۔کیفی نے اپنے امریکی مداحوں کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت اور احترام پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے اپنے تجربات اور جذبات نے ان کے اندر ایک آرٹسٹ کو جنم دیا ہے۔