کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،پاکستان پر کوئی امریکی پریشر نہیں ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ3مرتبہ ملتوی ہوا ،کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ، حکومت نے نہیں ،انہیں 9مئی اور 26نومبر کو ملکی مفاد کیوں یاد نہیں تھا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم کئی سال سے چارٹر آف ڈیموکریسی کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں .
مذاکرات میں کامیابی ملک کے مفاد میں ہے ،ہم آپس میں لڑتے رہے اور بھارت کی معیشت ہم سے 12گنا ہو گئی۔ہم خود بھی چاہتے ہیں مذاکرات میں مثبت بات چیت ہو ،پاکستان نے تو امریکی پریشر قبول نہ کر کے ایٹمی دھماکے کیے تھے ، پاکستان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔