اعظم خان

کیریبین پریمیئر لیگ میں اعظم خان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

پورٹ آپیرس(رپورٹنگ آن لائن)کیریبین پریمیئر لیگ میں اعظم خان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سی پی ایل ٹی 20 میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر اعظم خان اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے فاسٹ بولر شامار اسپرنگر کی باؤنسر پر آؤٹ ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننگز کے 12ویں اوور میں اعظم خان باؤنسر کھیلنے گئے تو گیند ان کی گردن پر لگ کر وکٹ میں جالگی، انہوں نے گیند کو وکٹ پر لگنے سے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

اعظم خان نے ایک چوکے کی مدد سے 9 گیندوں پر 9 رنز بنائے تھے۔گردن پر گیند لگنے کے بعد فزیو میدان میں آئے اور اعظم خان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈریسنگ روم لے گئے۔واضح رہے کہ میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جنوبی افریقی بیٹر ڈوائن پریٹوریس نے محمد عامر کے آخری اوور میں 18 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔