کیریبیئن پریمیئر لیگ

کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 18 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا

کنگسٹن (ر پورٹنگ آن لائن) رواں سال شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 18 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل)

ٹی ٹونٹی لیگ ہے جو ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ لیگ کے طور پر کھیلی جاتی ہے۔ یہ کیریبیئن پریمیر لیگ کا آٹھویں سیزن ہوگا .

جس کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، گیانا، بارباڈوس، جمیکا اور سینٹ لوسیا چھ مختلف مقامات پر کھیلے جانے تھے تاہم

کوویڈ 19 وبائی بیماری کے سبب جون میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو دو مقامات پر تمام میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب کیریبیئن پریمیر لیگ کے

تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ کیریبیئن پریمیر لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں گیانا

ایمیزون واریئرز، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، جمیکا تلاواز، بارباڈوس ٹریڈینٹس اور سینٹ لوسیا زوکس شامل ہیں۔ لیگ انتظامیہ

کے مطابق لیگ 18 اگست سے شروع ہوکر 10 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہوگی۔ مقامی حکومت نے10 جولائی 2020 کو لیگ کو 18 اگست سے

شروع کرنے کی منظوری دے دی تھی، لیگ کت مام میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔ بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم لیگ میں اپنے

اعزاز کا دفاع کریگی۔ لیگ میں فائنل سمیت 33 میچز کھیلے جائینگے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کی تاریخ

میں اب تک سات ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔

جمیکا اور بارباڈوس کی ٹیمیں دو دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔