کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
معروف اداکارہ وماڈل اریبہ حبیب ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا، کر چکی ہوں، اب وہ صرف ایسے ڈراموں میں کام کریں گی جن میں کردار معیاری اورمنفرد ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ شادی کے بعد شعوری طورپراسکرین پرکم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔