بیا خان

کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا، میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں ،بیا خان

خالق نگر(رپورٹنگ آن لائن)خوبرو ماڈل واداکارہ بیا خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی کا م آسان نہیں ہوتا اگر انسان میں جذبہ ہوتو وہ ہر کام سیکھ سکتا ہے،ایک ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے بیا خان نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت اورلگن کا نتیجہ ہے۔

ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں،انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ معیاری کام کی تلاش میں رہتی ہوں اور میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی باقاعدگی سے کر رہی ہوں ،مجھے بے شمار فلموں کی آفرز ہوئی مگر میں نے ہر آفر قبول نہ کی اور صرف چند فلموں میں ہی کام کیا ہے،

بیا خان نے کہا کہ فنی کیرئیر کے آغازپر فیشن شوز میں پرفارم کیا، میں محنت کرنے پر یقین رکھتی ہوں اور اس کے بعد نتائج اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دیتی ہوں ،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے نیک نیتی سے محنت کی ہو اورمجھے اس کا صلہ نہ ملا ہو ۔