لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ مریم صفدر قوم کو حقیقت بتائیں وہ کیوں بیٹے کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکیں گی، قوم جاننا چاہتی ہے ”کرپشن کنگز ”خاندان کی بیٹی کا نام کیوں ای سی ایل پر ہے،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ناکامیوں کی برسی منائی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اپنی خوشیاں تو عزیز لیکن انہیں قوم کی خوشیوں سے کوئی سروکار نہیں، اپنی خوشیوں کیلئے انہوں نے کرپشن اورلوٹ مار کر کے قوم کے چہروںکی مسکراہٹیں تک چھین لیں۔
انہوںنے کہا کہ کیا جنید صفدر کے پاکستان میں نکاح کی تقریب پر کوئی پابند ی ہے ؟،نوازشریف اپنے بیٹوں، بھتیجے، سمدھی سمیت پاکستان آکر تقریب منعقد کریں ،حقیقت میں شریف خاندان کا پاکستان اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،خوشی اورغمی میں شرکت کیلئے تو لوگ بیرون ممالک سے اپنے ملک آتے ہیں لیکن مریم صفدرپاکستان سے جانا چاہتی ہیں۔انہوںنے مزید کاکہ مولانا فضل الرحمان کو شاید کوئی نیا ٹھیکہ دیا گیا ہے لیکن انہیں ماضی کی طرح اب بھی ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا شخص بد قسمتی سے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے اور انہیں اس پر ذرا بھی شرمندگی نہیں ہے ۔