پیپلز پارٹی

کیا بنی گالا میں بھی گیس کی وجہ سے چولہے بند ہیں؟،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف پیپلز پارٹی آج احتجاج کر رہی ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مسلسل 3 سال سردیوں میں شدید بحران پیدا ہو رہا ہے، کیا بنی گالا میں بھی گیس کی وجہ سے چولہے بند ہیں؟

حکمران بنی گالا سے نکل کر دیکھیں عوام کو کس شدید بحران کا سامنہ ہے، تاریخ کی مہنگی ترین گیس کی خریداری پر کسی احتسابی ادارے نے انکوائری کیوں نہیں کی؟ گیس بحران پر بیان میں شیری رحمان نے کہا ایل این جی اسکینڈل پر سب خاموش کیوں ہیں؟

اس حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں گیس کی قیمتوں میں 350% سے زائد اضافہ کیا ہے، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے کرپشن اور بد انتظامی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، وزیراعظم صرف نوٹس اور بحران کا اعلان کرتے ہیں، نااہل سرکار کو اب جانا ہوگا۔