شاہ محمود قریشی

کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ ہیں؟ سوال پر شاہ محمود قریشی خاموش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم کے ساتھ ہیں؟، جس پر شاہ محمود قریشی خاموش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں؟، جس پر شاہ محمود قریشی نے خاموشی اختیار کرلی۔

صحافی نے ایک بار پھر شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ کیا اس خاموشی کو بھی ایک جواب سمجھا جائے؟، جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ آپ کا کام شرارت کرنا ہے۔ شاہ محمود یہ کہتے ہوئے کمیٹی روم میں داخل ہوگئے۔