سائرہ نسیم

کیا آبادی کے تناسب سے خواتین قومی دھارے میں شامل ہیں ؟ سائرہ نسیم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ہماری ہاں خواتین کی زندگی ابھی بھی بہت سی مشکلات سے دوچارہے اور انہیں وہ حقوق حاصل نہیں جس کا پرچار کیا جاتا ہے ، خواتین نے اگر اپنا آپ منوانا ہے تو انہیں خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا اور تبھی آئندہ دو دہائیوں میں خواتین حقیقی معنوں میں برابری کے حقوق حاصل کر سکیں گی ۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں حتیٰ کے شہری آبادیوں میں بھی خواتین کو وہ حقوق حاصل نہیں جو انہیں مذہب اور آئین پاکستان میں دئیے گئے ہیں ،اگر کوئی خاتون اس کیلئے آواز اٹھاتی ہے یا مزاحمت کرتی ہے تو اسے طرح طرح کے لقب دئیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی خوبصورتی عورت سے ہے اور ہمیں اسے عزت و احترام اور حقوق دینا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی آبادی کا تناسب سب کے سامنے ہے لیکن کتنی خواتین قومی دھارے میں شامل ہیں اس سے سب واضح ہو جاتا ہے ۔