ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کیئریر کے عروج پر اجے سے شادی کا فیصلہ مشکل تھا ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے فلمی کیریئر کے آغاز اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے واقعات نے مجھے سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ فیصلہ میرے لے ایک گیم چینجر تھا کیونکہ میں یہ بات نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم انڈسٹری میں کام کرنے میں دلچسپی ہے یا نہیں’۔
اْنہوں نے بتایا کہ پھر میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی جوکہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا۔کاجول نے بتایا کہ میرے والد شومو مکھرجی نے بھی مجھے شوبز میں آنے سے پہلے دانشمندی سے فیصلہ کرنے کو کہا تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ والد نے کہا تھا کہ ایک بار جب آپ اپنے چہرے پر شوبز کا پینٹ کرلیتے ہیں.
تو بعد میں اس سے چھٹکارا نہیں مل سکتا اور میں نے والد کی اس بات کا یقین نہیں کیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں جب چاہوں اپنے چہرے سے شوبز کا پینٹ اتار سکتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ لیکن وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ میرے والد درست ہیں۔