شاہد خاقان عباسی 139

کھیل عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کھیل عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے‘اس حکومت کے ہوتے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا ‘وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے‘سب کٹہرے میں کھڑے ہو نگے‘دس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام 20 روپے ادا کرے گی، عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں تاکہ انکا بھی احتساب ہو سکے، وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کٹہرے میں کھڑے ہو نگے وزیراعظم نے کل ایک اور یوٹرن لے لیا ، پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام 20 روپے ادا کرے گی، عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے 6 روپے یونٹ بڑھنا ہے اور حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 80 ارب روپے ماہانہ عوام کو ادا کرنا پڑے گیں، مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں، حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائیگی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی ، کھیل عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں