اکاپولکو(رپورٹنگ آن لائن)پاک بھارت ٹینس ایکسپریس اعصام الحق اور روہن بوپنا نے کہا ہے کہ کھیل اور ثقافت کی راہ میں سیاست کو حائل ہونا ہی نہیں چاہیے
دونوں ممالک میں امن کا علم بلند کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی برس بعد دوبارہ بننے والی اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی نے حال میں اکاپلکو ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیا تاہم صرف پہلے رائونڈ تک ہی محدود رہے۔
اعصام الحق نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ کھیل اور ثقافت کی راہ میں سیاست کو حائل ہونا ہی نہیں چاہیے، کھیل امن و محبت کا پیغام لاتے ہیں، میں نے بھارت کے روی بوپنا یا ایک اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ جوڑی پر کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا۔روہن بوپنا نے کہاکہ مجھے پاکستان میں بہت زیادہ محبت ملی، انڈو پاک فرینڈ شپ ٹور میں میزبانی بہت ہی شاندار تھی، مجھے یاد ہے کہ جب اعصام میری شادی پر بھارت آئے تو ہر کوئی ان سے بات کرنا چاہتا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ یہی دوستی کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔