اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 8.09 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 8.97 ارب روپے تک کم ہوگیا
جبکہ دسمبر 2023 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی مالیت 9.76 ارب روپے رہی تھی ۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 0.79 ارب روپے یعنی 8 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔