کھادوں

کھادوں کی مصنوعی قیمتوں میں اضافہ، کسانوں کا احتجاج

پاکپتن(رپورٹنگ آن لائن ) پاکپتن میں کھادوں کی مصنوعی قیمتوں میں اضافہ، زخیرہ اندوزی اور واپڈا کی جانب سے اوور بلنگ کیخلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دے دیا جبکہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے کسان رہنما کا کہنا تھا کہ کھاوں کی بلیک میں فروخت ہورہی ہے کسانوں کا استحصال کیا جارہا ہے، ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔