کڈنی ہلزریفرنس

کڈنی ہلزریفرنس، سابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کی درخواست بریت مسترد

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز کے کڈنی ہلزریفرنس میں سابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کی درخواست بریت مسترد کردی۔

احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ احتساب عدالت نے سلیم مانڈی والا کو فرد جرم کیلئے 24مئی کو طلب کر لیا ہے۔ اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔ جج احتساب عدالت محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ حاضری سے مستقل استثنی کی درخواستوں پر فیصلہ فرد جرم کے بعد کیا جائے گا۔