پروفیسر الفرید ظفر

کچہ حملہ: زخمی کانسٹیبل کی پروفیسر الفرید ظفر نے عیادت کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

لاہور27اگست(زاہد انجم سے) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ولاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کچہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل بلال جاوید کی آج پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ زخمی کا نسٹیبل بلال جاوید کی حملے میں ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام بری طرح متاثر ہوئے تھے جن کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے” پنز” میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف بشیر کی زیر نگرانی زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کانسٹیبل کی عیادت کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلال جاوید کے حوصلے بہت بلند اور وہ قانون شکنوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے آج بھی مکمل طور پر پر عزم ہے

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل بلال جاوید تیزی سے رو بصحت ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد مکمل طور پر شفا یاب ہو جائیں گے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل بلال جاوید کے علاج و نگہداشت کے لئے 24گھنٹے ہیلتھ پروفیشنلز الرٹ ہیں اور اس کی مکمل صحت یابی میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔