پیر نور الحق قادری

کچھ عناصر لندن اور دہلی میں بیٹھ کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ، پیر نور الحق قادری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کچھ عناصر لندن اور دہلی میں بیٹھ کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔

وہ جامعہ رشیدیہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی افواج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف کچھ عناصر لندن اور دہلی سے بیٹھ کر جو پروپیگنڈہ کر رہے ھیں وہ قابل مذ مت ھے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اورپاک فوج اس کی محافظ ہے اس کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ پاک فوج نے اس ملک کے دفاع کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں۔