سینیٹر پلوشہ خان

کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، سینیٹر پلوشہ خان کا ارباب رحیم کو جواب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے ارباب رحیم کے بیانات پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ارباب رحیم کو تھر کے عوام نے عبرت ناک شکست دی، اسی ارباب غلام رحیم نے 2007 میں عمران خان کے سندھ داخلے پر پابندی لگائی تھی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام باشعور ہیں پہلے ہی ان سیاسی بہروپیوں کو پہچاننے ہیں ،سندھ کی عوام کل بھی پی پی پی کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں ملا بھی تو ارباب رحیم ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے سیاسی یتیموں کو پال رہے ہیں