کپتان

کپتان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو دھول چٹا دی’ حسان خاور

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ کپتان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو دھول چٹا دی ،عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے مایوسی کی گہری دلدل میں جا گرے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست فاش مل رہی ہے،کپتان کے سامنے روایتی سیاسی مافیا ریت کی دیوار ثابت ہورہاہے،اپوزیشن کے پاس وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی وژنری قیادت کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور پنجاب کی ترقی و خوشحالی کی بڑی نوید لایا،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پہلی مرتبہ پنجاب بدل رہا ہے،اہل پنجاب حقیقی ترقی و خوشحالی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔