کپاس

کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ،پورے کاٹن سیکٹر اور کسانوں میں خوشی کی لہر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ،پورے کاٹن سیکٹر اور کسانوں میں خوشی کی لہر،روئی اور خوردنی تیل کی درآمد میں ریکارڈ کمی کے امکانات۔چیئرمین کاٹن نرز فورم احسان الحق نے بتایا پندرہ اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں مجموعی طور پر 52لاکھ آٹھ ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ریکارڈ 94 فیصد زائد ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عرصے تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 22لاکھ66ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں29لاکھ42 بیلز کے برابرپھٹی پہنچی ہے جو کہ بالترتیب 87اور100فیصد زائد ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ پھٹی سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو کہ بارہ لاکھ 57ہزار بیلز کے برابر ہے جبکہ مذکورہ عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے پچھلے سال کی بیس لاکھ سات ہزار بیلز کے مقابلے میں ریکارڈ 43لاکھ 94ہزار بیلز خریدی ہیں جبکہ اس کے علاوہ تیرہ ہزار 800بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ بہترین موسمی حالات ہیں جبکہ اس وقت پنجاب مین 340اور سندھ میں 248 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں