بلاول بھٹو زرداری 192

کٹھ پتلی وزیر اعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے، بلاول بھٹو

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع قصور میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر کٹھ پتلی وزیر اعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام نے کٹھ پتلی کو مسترد کر کے عوام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ اب ہم مل کر کٹھ پتلی کو بھگائیں گے اور پاکستان بچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں