مریم نواز

کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈ وں ہمارے کارکنوں کے جذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتی، مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے، جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کے جذبے،ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے، عبدالغفار ڈوگر صاحب کا جرم یہی ہے کہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیئے ہوئے ہیں،

مریم نواز نے مزید کہا کہ جب نواز شریف کی طرح عوام کامنتخب وزیر اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے مگر جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگا جاتی ہیں۔اتنا خوف ہے مسلم لیگ (ن) کا کہ ہر جلسے سے پہلے وہاں کے رہنماوں پر کریک ڈاون شروع ہوجاتا ہے۔