کوہ نور ہیرے

کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 16جولائی تک ملتوی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کوہ نور ہیرے کی برطانیہ سے واپسی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 16جولائی تک ملتوی کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت رخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایاگیا کہ جس سرکاری وکیل کو یہ کیس دیا گیا ہے وہ موجود نہیں ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ بھارت بھی اس ہیرے کی واپسی کے لیے کوشش کر رہا ہے،میں اگر مر گیا یہ کیس بھی ختم ہو جائے گا،میرے دلائل کے لیے کیس جمعے کے لیے مقرر کر دیں۔ فاضل عدالت سماعت16جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے۔