لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں کوہ نورہیرا واپس پاکستان لانے سے متعلق دائردرخواست بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی کازلسٹ منسوخ ہونےکےباعث کیس کی کاروائی نہ ہوسکی۔
اٹھائیس جون کو لاہور ہائیکورٹ نے کوہ نور ہیرے کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ برطانیہ نے یہ ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور اسے برطانیہ لے جایا گیا تھا۔ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔