کراچی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے جو بات ہوئی وہ سب کے سامنے نہیں بتاسکتا۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یرات کوہلی سے کیا بات ہوئی تھی وہ بتا نہیں سکتا۔
ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ہم بائیس کروڑ عوام کے لیے کھیل رہے ہیں، کھلاڑی جب کورونا پازیٹیو ہوجائیں تو مشکل وقت ہوتا ہے، ہم سب اس مشکل وقت سے گزرے ہیں