وریندر سہواگ 49

کوہلی ریکارڈز کا نہیں، ریکارڈز کوہلی کا پیچھا کرتے ہیں،وریندر سہواگ

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے لیے رنز بنانا اتنا ہی آسان ہے، جتنا ہمارے لیے چائے بنانا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی نے کیریئر کی 52 ویں سنچری بنا کر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر اور ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے پھر دکھایا کہ رنز بنانا ان کیلئے اتنا ہی آسان ہے، جتنا ہمارے لیے چائے بنانا اور اپنی 52 ویں سنچری بنا ڈالی۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ کوہلی ریکارڈز کا پیچھا نہیں کرتے بلکہ ریکارڈز ان کا پیچھا کرتے ہیں، ان کی آج بھی بھوک وہی، جنون وہی ہے، کنگ ہمیشہ کنگ رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں