سرفراز احمد 295

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، سرفراز احمد بچ گئے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی کارروائی سے بچ گئے۔

دورہ انگلینڈ میں آخری ٹی 20 میچ کھیلنے سے انکار کی خبروں کے بعد سرفراز کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا تھا لیکن بورڈ سابق کپتان کے

خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے انکار نہیں کیا انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا،

واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں لکھا ہے کہ کرکٹر بورڈ کی تمام پالیسیوں کا پابند ہوگا۔واضح رہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ کا آخری

میچ کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ ہیڈ کوچ اوربیٹنگ کوچ کے منانے پر سابق کپتان نے آخری میچ کھیلا تھا۔سیریز کا آخری میچ کہیں

کیریئر کا آخری مقابلہ نہ ہوجائے اس ڈر سے سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ میں تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار

کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مصباح اوریونس نیسرفراز کو یقین دہانی کرائی تھی آخری میچ میں وہ ناکام ہوئے تو بھی

ٹیم کیلئے سیکنڈ وکٹ کیپررہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں