عبدلرزاق

کوٹلی لائنز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ آل رانڈر عبدلرزاق کو ہیڈکوچ مقرر کردیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کشمیرلیگ فرنچائز کوٹلی لائنز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر عبدلرزاق کو ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے ، عبدالرزاق کو تین سال کے لیے کوٹلی لائنز کا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے ،پاکستان کی جانب سے 256ون ڈے انٹرنیشنل ، 46ٹیسٹ میچز اور 32ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے عبدالرزاق پاکستانی کرکٹ فینز کے ہر دلعزیز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ آل رائونڈر ہیں۔

اپنے پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ میں کوٹلی لائنز کے ساتھ منسلک ہونا باعث اعزاز ہے ۔کرکٹ میں جنون ہے اور نئی لیگ اور فرنچائزز سے منسلک ہونا پرجوش ہے ،انشاللہ کوٹلی لائنز کے زریعے جہاں اپنا تجربہ کرکٹرز کو منتقل کروں گا وہیں آزاد کشمیر اور خصوصاً کوٹلی سے نیا کرکٹ ٹیلنٹ تلاش کروں گا ۔