اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)کوریا اورچین کے سرمایہ کاروں نے اسٹیل ملز میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی نہایت حوصلہ افزا ہے،
تفصیلات کے مطابق وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت اسٹیل ملزروڈ شوز اور اسٹیل ملز بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے میٹنگز کا سلسلہ 5ویں روزبھی جاری رہا،کوریااورچین کے سرمایہ کاروں نے تقریب میں شرکت کی ، کوریااورچین کے سرمایہ کاروں نے اسٹیل ملز میں دلچسپی کا اظہار کیا،
اس موقع پر محمدمیاں سومرو نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی اسٹیل ملز میں دلچسپی نہایت حوصلہ افزاہے، وزیراعظم اسٹیل ملزکی بحالی سے متعلق آگاہ ہیں، بہترین سرمایہ کارکنسورشیمزہی پری کوالی فکیشن مرحلے میں داخل ہوں گے،وزیرنجکاری نے کہا اسٹیل ملزکی بحالی معیشت کیلئے نہایت اہم سنگ میل ثابت ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملزروڈشو23ستمبرتک متوقع ہے اور روزانہ کی بنیادپراجلاس جاری رہیں گے۔