اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر پلاننگ اور منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے،
آکسیجن کی فراہمی اس وقت دبا ﺅکا شکار ہے، اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہسپتال کورونا کے مریضوں سے مسلسل بھر رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہاکہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔