کورونا کا پھیلاؤ 200

کورونا کا پھیلاؤ،لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع

لاہور /راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہیگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں