شہباز اکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت تمام اضلاع میں موٹر برانچز اور پراپرٹی ٹیکس کے دفاتر کھول دئیے گئے ہیں۔
محکمے کے دفاتر 23 مارچ 2020 سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر بند کئے گئے تھے۔
البتہ عوام کو پراپرٹی ٹیکس ۔ملکیت کی تبدیلی۔اورگاڑیوں کی ٹرانزکشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیئے 15 جولائی کو دفاتر کھول دئیے گئے ہیں۔
تاہم اس سلسلے میں اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔جس کے تحت فٹ ایسے ہی شہری دفتر ایکسائز آکر پرپراٹی ٹیکس یا موٹر گاڑیوں سے متعلق کام کراسکیں گے۔جو آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کر کے اپنی سلاٹ پر دفتر حاضر ہو نگے۔
15 جولائی کو پہلے ہی دن صوبے بھر میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں انتہائی بھیڑ اور جمگھٹا نظر آیا۔ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔جبکہ چار ماہ سے ایک دوسرے سے دور سرکاری اہلکار ایک دوسرے کے گلے ملتے رہے۔
لیکن اہم بات یہ رہی کہ اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت سردست شہریوں کو اپوائنمنٹ بک کرنےکی سہولت ہی میسر نہ تھی۔جس کے باعث اکثر شہری بغیر اپوائنٹ بک کئے ہی دفتروں میں آگئے۔
جبکہ ایسے ملازمین بھی دفتر پہنچ گئے جن کی ڈیوٹی نہیں تھی۔
لاہور میں ڈائریکٹوریٹ ریجن بی میں ایسے ملازمین کو افسران کی مداخلت پر واپس گھروں میں بھیجا گیا۔
دوسری طرف پی ٹی 13 کےبڈیمانڈ نوٹسز جنریٹ نہ ہونے کہ وجہ سے ڈیوٹی پر مامور اہلکار بھی گپیں ہانکتے رہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز لاہور ریجن بی رضوان اکرم شیروانی کاکہنا تھا کہ اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم میں سردست پراپرٹی ٹیکسکی ادائیگی کا آپشن موجود نہی ہے ۔جس کی وجہ سے پہلے روز عوام کو اپوائنمنٹس نہیں مل سکیں البتہ جلد ہی ایپ میں مطلوبہ ترامیم کر دی جائینگی۔جس کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیئے عوام کو اپوائنمنٹس مل سکیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے روز ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں