جشن بہاراں

کورونا کا بڑھتا ہوا خطرہ اور لاہور انتظامیہ کا جشن بہاراں فیسٹیول منانے کا فیصلہ

جعفر بن یار

پورے ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک دفعہ پھر بڑھنے لگا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا، لیکن لاہور کی انتظامیہ اس کے برعکس کام کر رہی ہے
لاہور کی ضلعی انتظامیہ رواں ماہ مارچ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہی اس حوالے سے
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، سپورٹس، ٹریفک پولیس اور محکمہ انفارمیشن کے افسران کی شرکت
اجلاس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام متعلقہ محکموں کو تیاریوں کے سلسلے میں احکامات جاری کر دیئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

جشن بہاراں

جشن بہاراں اور سپرنگ فیسٹیول بھرپور انداز میں منایا جائے گا اس ایونٹ پر
لاہور قلندر کی انتظامیہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ ہو گی.
فوڈ کے سٹالز، میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا ،رواں ماہ
20، 21 اور 22 مارچ کو سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا
*ضلعی انتظامیہ لاہور ” بیٹل آف لاہور” کے نام سے لاہور قلندر کے ساتھ ملکر ایک ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا
اس ٹورنامنٹ سے جو بہترین کھلاڑی ہو گا، لاہور قلندر اسے اپنی ٹیم کا حصہ بھی بنائیں گے اور اسے آسٹریلیا اور دوسرے ممالک میں بھی کھیلنے کے لئے بھیجا جائے گا.
میچز سے قبل میاں میر گراؤنڈ، مزنگ گراؤنڈ، یونیورسٹی گراؤنڈ اور دیگر گراؤنڈز میں ٹرائلز ہوں گے، جس میں سلیکشن کی جائے گی، اس میں 16 سال سے لیکر 23 سال تک کے بچے شرکت کریں گے.
ضلعی انتظامیہ لاہور میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کرے گی جسمیں راحت فتح علی خان، آئمہ بیگ، عطاء اللہ عیسی خیلوی پرفارم کریں گے.

جشن بہاراں

*میراتھن ریس کا انعقاد لبرٹی میں کیا جائے گا.
نیشنل سائیکلنگ کا ایونٹ بھی کروایا جائے گا
*ضلعی انتظامیہ لاہور نے اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام متعلقہ محکموں کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات جای کر دیں ہیں.
پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے *13 مارچ کی رات کو ایک نائٹ منائی جائے گی
اس کے اندر پنجاب کی ثقافت و کلچر کو پیش کیا جائے گا
سپرنگ فیسٹیول، شاپنگ فیسٹیول، میراتھن ریس، نیشنل سائیکلنگ ایونٹ ہے ان کے حوالے سے تاریخوں کا حتمی فیصلہ جلد کر دیا جائے گا.