کورونا ویکسین

کورونا پر شک یا مصروفیت، ایل ڈی اے کے ایک ہزار سے زائد ملازمین نے کورونا ویکسین نہ لگوائی

شہباز اکمل جندران۔۔

ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔تاہم اس کے باوجود پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد تاحال کووڈ 19 پر یقین نہیں رکھتی۔ اور موذی وائرس کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہے۔

یہی وجہ ہے کہ حکومتی ہدایات کے باوجود چھوٹے بڑے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کو تیار نہیں ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیشل ذرائع کے مطابق تاحال اتھارٹی کے ایک ہزار 2 سو ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی جبکہ اتھارٹی کے محض 718 ملازمین ویکسینیٹڈ ہوئے ہیں۔