سوالات و جوابات

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پروزیر اعظم کا عوام کے ساتھ ٹیلیفونک سوالات و جوابات کا پروگرام ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان کا عوام کے ساتھ ٹیلیفونک سوالات و جوابات کا پروگرام غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی کر دیا گیا ہے،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وزیراعظم کی عوام سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان سے عوام سے سوالات و جوابات کا یہ پروگرام ٹیلی ویژن، ریڈیو اورسوشل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، تاریخ کا اعلان وزیراعظم کی صحت میں بہتری آنے کے فوراً بعد کر دیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے، عوام سے درخواست ہے کہ اپنا خیال رکھیں، احتیاط کریں اور اللہ تعالیٰ پوری قوم کا حامی و ناصر ہو