تر جمان پنجاب حکومت

کورونا و با ء کی چوتھی لہر سے احتیاط ہی محفوظ رکھ سکتی ہے ‘تر جمان پنجاب حکومت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ کورونا و با ء کی چوتھی لہر سے احتیاط ہی محفوظ رکھ سکتی ہے،کوروناکی چوتھی لہرکا خطرہ سر اٹھا رہاہے، احتیاط نہ کی گئی تو پھر حکومت کومجبورہوکر لاک ڈان لگانا پڑیگا ،عوام احتیا ط کر یں کورونا کیسز میں کمی آتے آتے پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدر آمد کرنا ناگزیر ہے۔

آج کی گئی احتیاط ہمیں چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر حکومت کو سمارٹ لاک ڈاون کرنا پڑسکتا ہے۔ پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ کچھ دنوں سے کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تمام کاروباری مراکز اپنے متعلقہ ایس او پیز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا توپر ہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چوتھی لہر سے بچنے کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔