ویکسی نیشن

کورونا ویکسی نیشن کورس مکمل کرنیوالوں کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں’ جوبائیڈن

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنیوالوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، وہ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔امریکی مراکز برائے امراض کنٹرول اور روک تھام (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن کا جشن مناتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے اورہم نے ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے والے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ماسک اتار سکتے ہیں اور مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کیساتھ آزادانہ مل سکتے ہیں۔