لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلے کے مطابق کورونا کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی کانفاذہو گیا ۔وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق کم سے کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہی ہوائی جہاز پر سفر کر سکتے ہیں۔
لگائی گئی پابندی کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کرسکیں گے۔