ٹرمپ 153

کورونا ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے لیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی، اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں ۔اس سے قبل فائزر ویکسین کی منظوری کے لیے وائٹ ہاوس کی ایف ڈی اے چیف کومبینہ دھمکی سامنے آئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں