نیویارک ( ر پورٹنگ آن لائن )عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ براعظم یورپ میں کورونا وبا جلد ختم ہوسکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپی حکام نے کہا کہ یہ قابل تعریف بات ہے کہ خطہ وبائی بیماری کے آخری مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اومیکرون کی لہر کم ہونے کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر قوت مدافعت پیدا ہوجائے گی، جس کی وجہ ویکسینیشن یا پھر انفیکشن سے صحت یابی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم اب تک کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی ابتدائی قسم کے مقابلے میں اس کے سبب بیماری کی شدت کم ہوتی ہے۔









