حماد اظہر

کورونا وبا کے دوران موڈیز کی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزا ہے،حماد اظہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ وباکے دوران موڈیزکی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزا ہے جبکہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سےریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موڈیزنےوباکےدوران پاکستان کاآٹ لک مستحکم رکھاہے، وباکےدوران موڈیزکی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزاہے۔ حماداظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سےریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کواستحکام دیا، دسمبر2019میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کربی 3مستحکم کردی گئی۔