وزیراعظم

کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبرمیں کرنٹ اکانٹ سرپلس 447 ملین ڈالررہا، مالی سال میں اب تک کرنٹ سرپلس 1.6 بلین ڈالررہا جب کہ گزشتہ سال اسی ماہ کرنٹ سرپلس خسارہ 1.7 ملین ڈالرتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر13 بلین ڈالرہیں اوراس طرح اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں۔