چین 141

کورونا وبا کے باوجود، چین کے دفاعی بجٹ میں اضافے کی تجویز

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چین اس سال اپنے دفاعی بجٹ میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد تک اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر بجٹ کے مسودے میں اس اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔ دفاعی بجٹ میں حالیہ اضافہ امریکا، بھارت، تائیوان اور بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں موجود تین ہزار مندوبین کے سامنے چینی وزیراعظم لی کچیانگ نے ہانگ کانگ کے خلاف سخت موقف اپنانے کی بھی تصدیق کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں